حکومت نے پرویز مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا ،ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،مک مکا ہوتا تو عدالت کیوں جاتے، وزیرعظم کی پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،حکومت نے ہر عدالت میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی، مخصوص ٹولہ حکومت کے ہر اقدام کو منفی انداز سے دیکھتا ہے , وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب