پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات ، پاکستانی خصوصی ٹیم کو جہاں ضروری ہوگا وہاں دورے کی اجازت دی جائے گی،کرن رججو

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزہ کلیئرنس سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،اسلام آباد نے ابھی تک ٹیم کی تشکیل بارے آگاہ نہیں کیا، ہم نے اپنے کیس کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دورے کی سہولت کیلئے ایک اصولی فیصلہ کرلیا ہے بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجوکی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 20:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان کی خصوصی ٹیم کو جہاں ضروری ہوگا وہاں دورہ کرنے کی اجازت دی جائے گی ،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزہ کلیئرنس سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،اسلام آباد نے ابھی تک ٹیم کی تشکیل بارے آگاہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق کرن رججو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہم نے اپنے کیس کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دورے کی سہولت کیلئے ایک اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ پاکستان کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے 27 مارچ کو بھارت پہنچے گی ۔پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ائیربیس تک رسائی دینے یانہ دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کرن رججو نے کہاکہ ہم پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو جہاں ضروری ہوگا وہاں تحقیقات کیلئے اجازت دیں گے۔

6 رکنی پاکستانی ٹیم کو ویزہ کلیئرنس دینے سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھاکہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزہ کلیئرنس سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،اسلام آباد نے ابھی تک تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔