لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں بجلی کی تاریں گرنے سے بیوی جاں بحق ‘شوہر شدید زخمی

جمعرات 17 مارچ 2016 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں بجلی کی تاریں گرنے سے بیوی جاں بحق اور شوہر شدید زخمی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کماہاں گاوں میں دونوں میاں بیوی چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا کی وجہ سے بجلی کی بوسیدہ تاریں گر گئیں۔ ان تاروں کی زد میں آکر چھت پر کام کرنے والے میاں بیوی شدید جھلس گئے۔ ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں بیوی دم توڑ گئی جبکہ شوہر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :