نصیرآبادپولیس کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے میرٹ پرایس ایچ اوزتعینات کئے جارہے ہیں،ایس ایس پی ملک محمدسلیم لہڑی

جمعرات 17 مارچ 2016 21:08

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء ) ایس ایس پی نصیرآباد پولیس ملک محمد سلیم لہڑی نے کہاکہ نصیرآباد میں پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے میرٹ پر ایس ایچ او ز تعنیات کیئے جا رہے ہیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والا خلہ پر کیا جاسکے نصیرآباد میں ڈرائیونگ لائنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں جلد عملدرآمد شروع کیئے جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق صدر پریس کلب محمد ایوب بھٹوکی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنیئر صحافی غلام مصطفی نصیراحمد مستوئی مینگل واحد بخش جتوئی عبدالله رند امیر بخش گجر ولی محمد زہری موجود تھے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں قیام امن کیلئے پولیس کے جوانوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے سرحدی علاقوں کو نذ ر رکھی جا رہی ہے اور کہاکہ پولیس تھانوں کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں شکایتی سیل قائم کیئے گئے ہیں عوام سے نا انصافی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ نصیرآباد میں ٹرانسپورٹوں کی سہولیات کیلئے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرنے اور نادرہ سے منسلک کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں جن کمپیوٹرائزڈ ڈرائیورنگ لائنس کا اجراء نصیرآباد میں شروع کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروئیاں جاری ہیں چوری ڈکیتی اغواء کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے نصیرآباد پولیس نے سٹی پولیس کی حدود میں قتل ہونے والے معصوم طالب کے قتل کا سراخ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور منشیات کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :