کراچی ،انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس کا لسٹڈ کمپنیوں کے نمائندوں کیلئے ”نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل - ایک بنیادی تبدیلی“ کے موضوع پر سیمینار
جمعرات 17 مارچ 2016 21:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان نے لسٹڈ کمپنیوں کے نمائندوں کیلئے ICAP ہاوٴس کراچی میں ”نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل - ایک بنیادی تبدیلی“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ متعلقین اور صارفین کیلئے آڈیٹرز کی رپورٹ کی قدر میں اضافے کیلئے انٹرنیشنل آڈیٹنگ ایشورنش سٹینڈرڈز بورڈ (IAASB) نے آڈٹ رپورٹ سے متعلق آڈیٹنگ کے بارے میں بین الاقوامی سٹینڈرڈز کا ایک نظر ثانی شدہ سیٹ جاری کیا ہے۔
آڈیٹرز کی رپورٹ میں نظرثانی کی اہم خصوصیات میں آڈٹ کے اہم امور کا تعارف، جاری تشویش کا تجزیہ اور سالانہ رپورٹ کا حصہ بننے والی دیگر معلومات کے بارے میں رپورٹنگ شامل ہے۔ سٹینڈرڈز کے نظر ثانی شدہ سیٹ کا اطلاق دسمبر 15، 2016کو ختم ہونے والے عرصے یا اس کے بعد کیلئے مالی اسٹیٹمنٹس کے بارے میں آڈٹ رپورٹس پر ہو گا۔(جاری ہے)
لسٹڈ کمپنیوں کے لئے اہم آڈٹ امور کا تعارف ایک قابل ذکر اضافہ ہے جو نہ صرف آڈیٹر کی رپورٹ بلکہ مالی رپورٹنگ کے معیار کو زیادہ وسیع انداز میں تبدیل کر دے گا ، اور اس طرح سرمایہ کاروں اور دیگر اہم متعلقین کی معلوماتی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔
ICAP کی سدرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار اختر نے کہا ہے کہ ”یہ سیشن بنیادی تبدیلی کے بارے میں ہے اور یہ کہ یہ کیسے آڈٹ رپورٹ میں بھرو سے میں اضافے کی حوالے سے قدر میں اضافہ کرنے جارہا ہے۔“ICAP ساوٴتھ کے نائب صدر ندیم یوسف عادل نے کہا کہ ”آڈیٹر کی رپورٹ میں قابل ذکر تبدیلیوں پر غور کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان ، ملک کے بہت سے شہروں میں آگہی سیمینارز منعقد کر رہی ہے۔ یہ سیشنز عملی اطلاق اور ان کی نتائج پر تبادلہ خیال کیلئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔“انہوں نے کہا کہ ”انسٹی ٹیوٹ یہ یقین رکھتا ہے کہ مالی اسٹیٹمنٹس کی آڈٹ کی ادراکی قدر کیلئے آڈیٹر کی رپورٹنگ میں اضافہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو نتیجتاً مالی اسٹیٹمنٹس کی رپورٹنگ پر بھروسے میں اضافہ کرتا ہے جو کہ عوامی مفاد میں ہے۔“سدرن ریجن کمیٹی کے رکن اور CPD کنوینر ارسلان خالد نے نئی آڈٹ رپورٹ کے پہلووٴں پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اور سیکرٹری ICAP فیروز رضوی نے نئی آڈٹ رپورٹ کے اطلاق سے پیدا ہونے والے عملی مسائل کے بارے میں بات کی۔ چیئرمین آڈیٹنگ سٹینڈرڈز کمیٹی ICAP فرخ رحمٰن نے سوالات و جوابات کے سیشن کا انعقادکیا۔صدر ICAP حافظ محمد یوسف نے کہا کہ ”اس سیشن میں نئے آڈیٹر رپورٹ ماڈل کے بارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اگر کوئی بھی الجھن محسوس کی جارہی ہے تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی چلی جائے گی۔“سیمینار میں شرکت کرنے والوں میں لسٹڈ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، چیف فنانشل آفیسرز اور آڈٹ کمیٹیوں کے چیئرمین شامل تھے۔ مہمانوں نے نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل اور اس بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا کہ کارپوریٹ دنیاکے لئے نئی آڈیٹر رپورٹ کی کیا اہمیت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.