جیکب آباد،کئی علاقوں میں گیس فراہمی معطل ،شہری پریشان

علاقہ مکینوں کا گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج

جمعرات 17 مارچ 2016 21:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) جیکب آباد شہرکے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ،شہری پریشانی میں مبتلا علاقہ مکینوں کا گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہرمیں گزشتہ کئی عرصہ سے مختلف محلوں صرافہ بازا،سول اسپتال ،اے ڈی سی کالونی ،بانو بازار ،فیملی لائین ،کاشیرام پل، شاہ غازی محلہ ،بروہی محلہ ،ڈنگر محلہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے جبکہ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکارہیں گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باعث شہری ہوٹلوں سے کھانہ لینے پر مجبورہیں جبکہ صبح کے اوقات بچے بھوکے پیٹ اسکول جانے پرمجبورہیں گیس کی عدم فراہمی اورپریشر کم ہونے کے خلاف مختلف علاقوں کے مکینوں نے احتجاج کیا اورکہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے جیکب آبادمیں گیس کی فراہمی کا مسئلہ ہے کبھی گیس فراہم کیاجاتاہے تو کبھی کئی ماہ تک گیس نہیں آتا انہوں نے مطالبہ کیاکہ شہریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :