لاہور ہائیکورٹ میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

جمعرات 17 مارچ 2016 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا ہے.۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار وکیل شیزار ذکا نے سکیم کے خلاف درخواست میں یہالزام لگایا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجر ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا گیاہے. شیزار ذکا نے یہ اعتراض اٹھایا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں اور عامشہریوں میں امتیازی سلوک ہے . وکیل نے یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا کہ آئین کیتحت شہریوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا اس لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لییانکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے