لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب پر تنقید ی بیان کے خلاف درخواست نمٹا دی

جمعرات 17 مارچ 2016 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب پر تنقید ی بیان کے خلاف درخواست چیئرمین نیب کے اس بیان پر نمٹادی کہ نیب آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے اورکوئی اس کا جام مداخلت نہیں کر رہا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبر تحریک انصاف کے رہنما اور لایئرز ونگ کے سربراہ گوہر نواز سندھوایڈووکیٹ پر سماعت کی جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے نیب پر تنقیدی بیان کوچیلنج کیا گیا تھا. سماعت کے دوران نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوئے اورچیئرمین نیب جا تحریری جواب پیش کیا جس میں واضح کیا کہ نیب پر کسی آزادانہ طور پر اپنا کام کرتا ہے آر اس پر نہ تو کوئی دبا ہے اور نہ ہی اس کے میں میں کسی قسم کی مداخلت کی جارہی ہے. ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کے تحریری جواب پردرخواست نمٹا دی . درخواست میں کہا گیا کہ نیب ملک بھر میں کرپشن کے خلاف سرگرم ہے لیکن وزیر اعظم نے نیب کے بارے جو بیان دیا ہے وہ نیب کے ادارے پر دباو ڈالنے کے مترادف ہے. درخواست گزار وکیل کے مطابق نیب ایک آزاد اورخودمختار ادارہے. یہ وزیراعظم کے ماتحت نہیں اس طرح وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کے بارے میں بیان دے کر نیب میں زیر سماعت مقدمات میں مداخلت کی ہے.درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کو نیب کے معاملات میں مداخلت سے لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب کو دھمکیاں دینے کیخلاف دائر درخواست نیب کی یقین دہانی پر نمٹا دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواستگزار گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے بیان میں نیب کو دھمکیاں دیں،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے،جو وزیراعظم کے ماتحت نہیں ہے،وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں نیب کو کارروائی کرنے سے روکنے کے لیے دھمکی امیز بیان دیا جو کہ نیب کی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے،وزیراعظم کے اس بیان سے نیب کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے،عدالت وزیراعظم کو نیب کو دھمکیاں دینے سے روکنے اور نیب کو بغیر کسی کے دباو میں آئے اپنی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے،نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب بغیر کسی کے دباو میں ائے اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے،نیب کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کے بعد عدالت نے دائر درخواستنمٹا دی۔