رینجرز کی سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مارچ 2016 21:41

رینجرز کی سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ

کراچی(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) رینجرز نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی میں ماضی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا حصہ رہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے نبیل گبول سے 6 گھنٹے تک کالعدم لیاری گینگ وار سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران عزیر بلوچ اور غفار ذکری سے متعلق سوالات کیے گئے۔