پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعرات 17 مارچ 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء ) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن سابق صدر بیماری کو بیناد بنا کر بیرون ملک جانا جاہتے ہیں. ان کو زیرالتوا مقدمات کے ختم ہونے تکبیرون ملک جانے سے روکا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لییدرخواست دائر کر دی گئی۔درخواستگزار اقتدار شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ انیسو ستانوے کے صدارتی انتخاب میں کسی ممبر اسمبلی نے بیلٹ پیپر پر پاکستان کے حوالے سے توہین امیز کلمات لکھے تھے،جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے کمیٹی قائم کی،مگر اس کی رپورٹ اب تک مکمل نہیں ہو سکی،اس حوالے سے دو ہزارسات میں مقدمہ درج کیا گیا۔جس میں پرویز مشرف بھی نامزد ہیں،بیرون ملک جانے کے بعد پرویز مشرف ملک میں واپس نہیں آئیں گے،تاہم اس مقدمہ کے فیصلے تک انہیں بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔