سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

جمعرات 17 مارچ 2016 21:45

کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 28 روپے اور قیمت خرید 27.60 روپے پر برقرار رہی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 28.74 روپے اور قیمت خرید 27.47 روپے پر بند ہوئی۔