وفاقی حکومت کا سابق صدر پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ کرتے ہوئے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت
سابق صدر نے چارسے چھ ہفتے میں وطن واپس آنے کاوعدہ کیا ہے،مشرف کوگارڈ آف آنردینے والے آج ٹی وی پربیانات دے رہے ہیں،چودھری نثارعلی وزیراعظم نوازشریف نے ذاتی طورپرمعاف کردیا جو ملک وقوم کے ساتھ کیا وہ معاف نہیں کیاجاسکتا،ایمرجنسی توعدلیہ کیخلاف لگائی گئی تھی،ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے شفاف پالیسی بنائی ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے ،وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس
جمعرات 17 مارچ 2016 22:09
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ کرتے ہوئے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے،سابق صدر نے چارسے چھ ہفتے میں وطن واپس آنے کاوعدہ کیا ہے،مشرف کوگارڈ آف آنردینے والے آج ٹی وی پربیانات دے رہے ہیں،وزیراعظم نوازشریف نے ذاتی طورپرمعاف کردیا لیکن جو انہوں نے ملک وقوم کے ساتھ کیا وہ معاف نہیں کیاجاسکتا،ایمرجنسی توعدلیہ کیخلاف لگائی گئی تھی،ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے پالیسی بنائی ہے جس پرشفافیت سے عملدرآمد جاری ہے۔
جمعرات کی شب پنجاب ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہا کہ گزشتہ روز جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا تھا اس حوالے سے حکومت بھی ایک فیصلے پرپہنچی ہے ہرفیصلے کے کچھ محرکات ہوتے ہیں ان محرکات کو سیاسی بیانات اور پوائنٹ سکورنگ کی نذر کردیاجاتا ہے پرویزمشرف کو ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ سپریم کورٹ کا ہے کچھ لوگوں نے ٹھیکہ لے لیا ہے کہ حکومت کے ہراقدام کی مخالفت کرنی ہے اگر حکومت اجازت دے تو پھر بھی تنقید اوراگرنہ دے تو پھربھی تنقید ہی کرنی ہے انہوں نے کہاکہ جہاں آزاد عدلیہ کیلئے جمہوریت پاکستان کو بہت سے فوائد ہیں وہاں میڈیا کے ٹکرز عجب صورتحال پیدا کرتے ہیں بعض لوگوں کے بیانات عجیب ہوتے ہیں جن لوگوں کی پانچ سال حکومت رہی اور انہوں نے جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو گارڈ آف آنرز دیکر رخصت کیا مشرف پر اس وقت بھی بے نظیر بھٹو کے قتل کے الزام تھے کیا اس وقت کی حکومت نے پرویزمشرف کیخلاف کچھ کیا ان کیخلاف ہماری حکومت نے عملی اقدام کیا پونے دوسال سے جنرل مشرف کانام ای سی ایل میں ہے حکومت نے ہرعدالت میں ان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.