کراچی، منی بسوں کے لئے مختص 41 لاکھ سے زائد رقم کی خرد برد پر ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

جمعرات 17 مارچ 2016 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) حکومت سندھ نے 41 لاکھ سے زائد رقم شہر بھر میں چلنے والی منی بسوں کی مختص کی تھی۔ جس کی خرد برد پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکرٹری طحہٰ فاروقی نے ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سابق وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون کے دور میں شہر قائد میں چلنے والی خستہ حال منی بسوں کی مرمت کے لیے 41 لاکھ سے زائد رقم مختص کی تھی جو کہ اختر جدون کے سیکرٹری کی کرپشن کی نظر ہوگئی اس ضمن میں موجودہ وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز علی جاکھرانی کے سیکرٹری طحہ فاروقی نے کرپشن کے معاملات سامنے آنے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت متعدد افراد خرد برد کی گئی رقم میں اپنے ہاتھ صاف کر چکے ہیں۔

نیب نے مذکورہ کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید افراد کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :