ظمت صحابہ ؓکی شان بیان کرتے ہماری جان بھی نکالی گئی تو دفاع کرتے رہیں گے ، اہل سنت والجماعت بلوچستان

جمعرات 17 مارچ 2016 22:11

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر غازی اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ عظمت صحابہ ؓکی شان بیان کرتے ہوئے اگر ہماری جان بھی نکالی گئی تو صحابہؓ کی عظمت بیان اور دفاع کرتے رہیں گے جیل کی قید وبند سے گستاخ صحابہ کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا ہے ہماری جماعت دہشت گردی کی مخالفت ہے ملک میں امن امان کے خواہشمند ہیں بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا محمد مینگل کوئٹہ کے صدر قاری عبدالولی فاروقی اور مولانامعاویہ اعظم طارق سمیت تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت بلوچستان کے صوبائی سنیئر نائب صدر مولانا عبدالحکیم فاروقی اور حافظ حاحب علی حیدری سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو حب الوطنی کا تدرس دیا ہے ہماری جماعت کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں یہ ملک ہماراہے اور ملک کے تحفظ ودفاع کیلئے ہر ممکن کوشیش کریں گے میر ی باعزت رہائی سے یہ بات واضع ہو چکی ہے کہ ہم پر امن اور محب وطن ہیں ساڑھے نو ماہ تک بلا جواز پابند صلاسل رہا ہے لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا ہم املکی اداروں اور قانون پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ملکی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور کچھ سازشی عناصر بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں جماعت کیخلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :