پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی IIکا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا

اراکین کا فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کی گیارہ سال گزرنے کے باوجود تعمیر مکمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 17 مارچ 2016 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی IIکا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں محکمہ صحت سے متعلق امور زیر بحث آئے ، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کی گیارہ سال گزرنے کے باوجود تعمیر مکمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو ایوان میں اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

پی اے سی IIکا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری رہا ۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھاکہ حقیقتاً یہ منصوبہ 15 ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن 80 کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہو سکا اور اب مزید فنڈز روک لئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے رکن میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اس کا سبب یہ ہے کہ اس کا افتتاح سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے کیا تھا۔