اٹک ‘ عدالت میں جعلی سرٹیفیکیٹ پیش کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 17 مارچ 2016 22:19

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) عدالت میں جعلی سرٹیفیکیٹ پیش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق طارق محمود سکنہ حاجی شاہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اسلام چوہدری کی عدالت میں نقل پیدائش سرٹیفیکیٹ پیش کیا جس کی سیکرٹری یونین کونسل حاجی شاہ سے تصدیق کرائی گئی تو معلوم ہو اکہ طارق محمود کا اندراج یونین کونسل میں نہ ہے عدالت کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس نے طارق محمود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔