اٹک ‘ سرکاری ہسپتال بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے ‘مسائل کی آمجگاہ بن گیا ‘غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں

جمعرات 17 مارچ 2016 22:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) سرکاری ہسپتال مسائل کی آمجگاہ بن گیا غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتال بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے اٹک کا ضلعی ہسپتا ل یتیم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد علی بخاری کا تبادلہ حضرو ہو گیا ہے اور ایسے مریض جن کی بیماری کی تشخیص کے لیے الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ کی ضرورت ہے ان مریضوں کو ہسپتال سے باہر لیباریٹریز میں بھیجا جا رہا ہے جو سینکڑوں روپے دیکر اپنا ٹیسٹ کروا رہے ہیں جبکہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود الٹر اساؤنڈ سپیشلسٹ کا انتظام نہ ہو سکا ہے ۔

ہسپتال انتظامیہ ایکسرے کرانے کا سرکاری ریٹ پندرہ روپے لینے کی بجائے ایک سو روپے وصول کر رہی ہے جو نادار مریضوں کے ساتھ ظلم ہے ۔ حاجی محمد سلیم ممتاز سماجھی شخصیت نے میڈیا کو بتایا کہ ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر غریب عوام کو لو ٹا جارہا ہے ہسپتال انتظامیہ فنڈز کی کمی کا رونا رو رہی ہے ۔ جبکہ کئی ماہ سے سو روپے کے حساب سے غریب مریضوں سے لاکھوں روپے کی رقم اکٹھی کی جا چکی ہے انہوں نے وزیر اعلی شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے