رانا قاسم نون سیاسی پارٹی تبدیل کرنے میں ہیٹرک مکمل کرنے کے بعد بالاخر قومی اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب

جمعرات 17 مارچ 2016 22:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے و الے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار رانا قاسم نون سیاسی پارٹی تبدیل کرنے میں ہیٹرک مکمل کرنے کے بعد بالاخر قومی اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے‘ وہ ضمنی انتخاب سے قبل تحریک انصاف کا حصہ تھے اور 2013ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے جبکہ 2002ء میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

رانا قاسم نون کو پارٹی کا امیدوار بنانے کا مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ اس لحاظ سے بھی درست ثابت ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں انہوں نے 50 ہزار سے زائد و وٹ حاصل کئے ہیں اور عمران خان خصوصی طور پر انتخابی مہم چلانے کیلئے جلال پور پیر والا گئے تھے اور انتخابی جلسے سے خطاب بھی کیا تھا جسے تحریک انصاف نے بہت بڑا جلسہ قرار دیا تھا جبکہ شاہ محمو دقریشی اور جہانگیر ترین نے بھی بھرپور انتخابی مہم چلانے کی کوشش کی لیکن وہ ووٹرز کو متاثر نہیں کر سکے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف جو ضمنی انتخابات میں مہم چلانے کے انچارج ہیں نے ایک بہتر اور کامیاب حکمت عملی کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو کامیابی دلوائی

متعلقہ عنوان :