ریحام خان انڈیا ٹوڈے کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئیں

جمعرات 17 مارچ 2016 22:24

ریحام خان انڈیا ٹوڈے کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے واہگہ ..

دہلی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) ریحام خان انڈیا ٹوڈے کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئیں۔ریحام نے واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئیں اور انہوں نے امرتسر سے گزرتے ہوئے گولڈن ٹیمپل پربھی حاضری دی۔کانفرنس میں جواہر لعل نہرو یونی ورسٹی ، نیشنل ازم اورحب الوطنی سمیت کئی دیگر موضوعات پر مقررین کی جانب سے خیالات کا اظہار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ایکٹریس گل پانانگ ریحام خان کے ہمراہ کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ دونوں خواتین سرحد کے دونوں جانب خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے اوردونوں ممالک کے درمیان قیام امن کے طریقوں پر اظہارِخیال کریں گی۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری پہلے ہی عالمی صوفی کانفرنس اٹینڈ کرنے کے لئے بھارت میں موجود ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ریحام خان پاک بھارت میچ دیکھنے اسٹیڈیم بھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :