موجودہ حکومت توانائی بحران کا خاتمہ کر کے دم لے گی‘ موجودہ حکومت اس بحران کا خاتمہ کرکے دم لے گی،ایل این جی کی آمد سے بھی اس بحران کے خاتمے میں مد د ملے گی
وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 مارچ 2016 22:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور موجودہ حکومت اس بحران کا خاتمہ کرکے دم لے گی،ایل این جی کی آمد سے بھی اس بحران کے خاتمے میں مد د ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے دفتر میں خیبر پختوانخواہ کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل امجد لطیف سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختوخواہ میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے مطمئن ہوں اوراس بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلی آگاہ کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انجینئر امیر مقام نے لاہور میں نیسپاک کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں نیسپاک امجد کے ذمہ داران نے مشیر وزیراعظم امیر مقام کو مختلف منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ بریفنگ کے دوران جن مسائل کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے ان سے وزیر اعظم کو بھی آگاہ کروں گا کیونکہ وزیراعظم نے مجھے خاص طور پر خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی آگاہی کے حوالے سے بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیسپاک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.