سینیٹر سراج الحق سندھ کے 3روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

جمعرات 17 مارچ 2016 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،وہ18مارچ کوحیدرآباد میں تلک چاڑھی تا کوہ نور چوک ناموس رسالت مارچ کی قیادت کریں گے،19مارچ کو شہداد پور ونواب شاہ اور 21مارچ کو کنڈیارو اور سکھر میں ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔دریں اثناء حیدرآباد،شہدادپور۔

نواب شاہ، کنڈیارو۔سکھرسمیت دیگر مقامات پر امیر جماعت اسلامی کے دورے اور پروگرامات کو حتمی شکل دی گئی ۔تحفظ ناموس رسالت مارچ اور کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، امیرصوبہ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سمیت دیگر دینی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ’’اسلامی پاکستان ۔

(جاری ہے)

خوشحال پاکستان‘‘کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ناموس رسالت سے لے کر نظریہ پاکستان اور اسلامی تہذیب وثقافت اور اسلامی اقدار کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، یہ ملک اسلام اور کلمہ طیبہ کیلئے بنا تھااور اسے اسلام کا قلعہ بناکر ہی دم لیں گے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ناموس رسالت مارچ اور کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے حکمرانوں پر واضح کردیں کہ یہاں اسلام کے علاوہ کوئی نظام نہیں چل سکتا۔

متعلقہ عنوان :