پاکستان میں ہر سال پانچ ہزار سے زائد بچے ٹیڑھے پاوٴں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں، طبی ماہرین
جمعرات 17 مارچ 2016 22:27
کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پیدائشی طور پر بچوں کے پیروں اور ہاتھوں کا ٹیڑھا پن ایک قابل علاج بیماری ہے، پاکستان میں ہر سال پانچ ہزارسے زائد بچے ٹیڑھے پاوٴں کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں میں ہڈیوں کے ٹیڑھے پن پر جناح اسپتال میں ہونے والی چار روزہ تیسری عالمی پیڈز آرتھوپیڈی کون 2016 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں ایسے نئے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سالانہ ہے، اگر بروقت تشخیص اور علاج شروع کر دیا جائے تو 95 فیصد تک بچوں کا مکمل علاج ہوجاتا ہے۔کانفرنس میں امریکہ ، بھارت اور متحدہ عرب امارات سے بھی ماہرین شریک ہیں تقریب کی مہمان خصوصی اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر شیریں ناریجو تھیں۔(جاری ہے)
اس مو قع پر چیف ڈائریکٹر پونسٹی انٹرنیشنل پروفیسر جوز مرکونڈے، پروفیسر علی محمد انصاری، صدر پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن پروفیسر محمد امین چنائے، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر انیس بھٹی، ڈاکٹر مہتاب احمد پروانی، پروفیسر منصور علی خان، پروفیسر جاوید علی دیگر نے خطاب کیا اور ٹیڑھے پاوٴں کے حوالے سے اپنی تحقیق کے بارے آگاہ کیا۔
کانفرنس 20 مارچ تک جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.