نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل کے بارے میں آئی سی اے پی کا سیمینار
جمعرات 17 مارچ 2016 22:30
کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) نے لسٹڈ کمپنیوں کے نمائندوں کے لئے آئی سی اے پی ہاوٴس کراچی میں ”نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل - ایک بنیادی تبدیلی“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ متعلقین اور صارفین کے لئے آڈیٹرز کی رپورٹ کی قدر میں اضافے کے لئے انٹرنیشنل آڈیٹنگ ایشورنش سٹینڈرڈز بورڈ (IAASB) نے آڈٹ رپورٹ سے متعلق آڈیٹنگ کے بارے میں بین الاقوامی سٹینڈرڈز کا ایک نظر ثانی شدہ سیٹ جاری کیا ہے۔
آڈیٹرز کی رپورٹ میں نظرثانی کی اہم خصوصیات میں آڈٹ کے اہم امور کا تعارف، جاری تشویش کا تجزیہ اور سالانہ رپورٹ کا حصہ بننے والی دیگر معلومات کے بارے میں رپورٹنگ شامل ہے۔(جاری ہے)
سٹینڈرڈز کے نظر ثانی شدہ سیٹ کا اطلاق دسمبر 15، 2016ء کو ختم ہونے والے عرصے یا اس کے بعد کے لئے مالی اسٹیٹمنٹس کے بارے میں آڈٹ رپورٹس پر ہوگا۔ لسٹڈ کمپنیوں کے لئے اہم آڈٹ امور کا تعارف ایک قابل ذکر اضافہ ہے جو نہ صرف آڈیٹر کی رپورٹ بلکہ مالی رپورٹنگ کے معیار کو زیادہ وسیع انداز میں تبدیل کر دے گا ، اور اس طرح سرمایہ کاروں اور دیگر اہم متعلقین کی معلوماتی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔
آئی سی اے پی کی سدرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار اختر نے کہا ہے کہ ”یہ سیشن بنیادی تبدیلی کے بارے میں ہے اور یہ کہ یہ کیسے آڈٹ رپورٹ میں بھروسے میں اضافے کی حوالے سے قدر میں اضافہ کرنے جارہا ہے۔“آئی سی اے پی ساوٴتھ کے نائب صدر ندیم یوسف عادل نے کہا کہ ”آڈیٹر کی رپورٹ میں قابل ذکر تبدیلیوں پر غور کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان ، ملک کے بہت سے شہروں میں آگہی سیمینارز منعقد کر رہی ہے۔ یہ سیشنز عملی اطلاق اور ان کی نتائج پر تبادلہ خیال کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔“انہوں نے کہا کہ ”انسٹی ٹیوٹ یہ یقین رکھتا ہے کہ مالی اسٹیٹمنٹس کی آڈٹ کی ادراکی قدر کے لئے آڈیٹر کی رپورٹنگ میں اضافہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو نتیجتاً مالی اسٹیٹمنٹس کی رپورٹنگ پر بھروسے میں اضافہ کرتا ہے جو کہ عوامی مفاد میں ہے۔“سدرن ریجن کمیٹی کے رکن اور سی پی ڈی کنوینر ارسلان خالد نے نئی آڈٹ رپورٹ کے پہلووٴں پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اور سیکریٹری آئی سی اے پی فیروز رضوی نے نئی آڈٹ رپورٹ کے اطلاق سے پیدا ہونے والے عملی مسائل کے بارے میں بات کی۔ چیئرمین آڈیٹنگ سٹینڈرڈز کمیٹی آئی سی اے پی فرخ رحمٰن نے سوالات و جوابات کے سیشن کا انعقادکیا۔صدر آئی سی اے پی حافظ محمد یوسف نے کہا کہ ”اس سیشن میں نئے آڈیٹر رپورٹ ماڈل کے بارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اگر کوئی بھی الجھن محسوس کی جارہی ہے تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی چلی جائے گی۔“سیمینار میں شرکت کرنے والوں میں لسٹڈ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، چیف فنانشل آفیسرز اور آڈٹ کمیٹیوں کے چیئرمین شامل تھے۔ مہمانوں نے نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل اور اس بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا کہ کارپوریٹ دنیاکے لئے نئی آڈیٹر رپورٹ کی کیا اہمیت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.