اسلام آباد،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ڈی اے18 ریپلینشمنٹ پراسس کے حوالے سے اجلاس

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کی وزیر خزانہ کو 13سے15مارچ تک ورلڈ بنک کی ہونے والی آئی ڈی اے18 ریپلینشمنٹ پراسس بارے وزیرخزانہ کو بریفنگ

جمعرات 17 مارچ 2016 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ڈی اے18 ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے 13سے15مارچ2016ء تک پیرس میں ورلڈ بنک کی ہونے والی آئی ڈی اے18 ریپلینشسمنٹ پراسس بارے میں ہونے والے غور وخوض سے متعلق وزیرخزانہ کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ 48 آئی ڈی اے ڈونرز اور14آئی ڈی اے سے فائدہ اٹھانے والے ممالک نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی حیثیت سے شرکت کی،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے کہا کہ آئی ڈی اے مالیاتی سیکٹر میں گروتھ میں مزید سرمایہ کاری،نوکریاں پیداکرنے،موسمیات کے مختلف اقدامات کرنے اور جن کو ٹارگٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،پاکستانی وفد نے گرین انرجی اور انسانی وسائل کی ترقی میں رعایتی فنانسنگ پر زور دیا ہے غور وخوض کے بعد آئی ڈی اے ذخیرہ اندوزوں کے حوالے سے چار راؤنڈز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے حتمی راؤنڈ دسمبر میں ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی ڈی اے فنانسنگ ورلڈ بنک کی طرف سے دی جانے والی سب سے رعایتی فنانسنگ ہے،پاکستان آئی ڈی اے18سے فائدہ اٹھانے کا عمل جاری رکھے گا اس کے علاوہ پاکستان نے آئی ڈی اے ڈونر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرخزانہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر تین سال کے دوران 28بلین دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس موقع پر وزیرخزانہ نے آئی ڈی اے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے پوزیشن سنبھالنے کو سراہا اور ہدایت کی کہ اقتصادی امور ڈویژن آئی ڈی اے ذخیرہ اندوزی عمل میں قریبی تعاون کرے۔اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :