کوئٹہ،جے یو آئی سٹی یونٹ کے زیراہتمام انضمام کی خوشی میں وحدت جمعیت کانفرنس کا انعقاد

قوم پرست پارٹیوں سے درجنوں افرا د کا مستعفی ہوکرجمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان انضمام سے سیکولراورقوم پرست قوتوں پرلرزہ طاری ہواجمعیت ناقابل تسخیرقوت بن گئی سلامی انقلاب کے لئے راہ ہموارہوگئی ،مسلمانوں کی وحدت اوراسلام کی سربلندی کے لئے انضمام کی سنت پرعمل کیا،مقررین

جمعرات 17 مارچ 2016 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام سٹی یونٹ کے زیراہتمام صوبائی خطیب قاری انوارالحق حقانی کی صدارت میں انضمام کی خوشی میں وحدت جمعیت کانفرنس ہوئی جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی جبکہ قوم پرست پارٹی پشتون آبادکے سیکرٹری حاجی حکمت اﷲ نے 150کارکنوں،محمدصابراورحیات کی قیادت میں قوم پرست پارٹی کے 22افراداورنعمت اﷲ کی قیادت میں 45افرادنے قوم پرست پارٹیوں سے مستعفی ہوکرجمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیاکانفرنس سے صوبائی امیرشیخ الحدیث مولانافیض محمد،مرکزی سرپرست اعلی مولاناعصمت اﷲ،مولانامحمدحنیف،حافظ محمدیوسف،قاری انوارالحق حقانی،مولانانوراﷲ،مولانامحمدقاسم شابوی، مولانابشیراحمد، مولاناعبدالحنان،سیدعبدالواحدآغا،مولانااﷲ دادخیرخواہ،مولاناعبدالرحمن محمدی مسجد،شیخ القرآن مولانااحمدجان،مفتی عبدالغفورمدنی،،ختم نبوت کے مولانامحمدیونس،جلال شاہ اخندزادہ،ناصرمسیح،مفتی غلام حیدر،محمدطاہرزیرے،تاجرایکشن کمیٹی کے صدرمحمدجعفرکاکڑ،حافظ فضل الرحمن سمالانی،سیدتاج آغا،مفتی احسان الحق حقانی،چوہدری محمدعاطف،حاجی ظفراﷲ کاکڑ،محمدہاشم کاکڑ،سمیع اﷲ آغا،پائے محمدنورزئی اورڈاکٹرمحمدانورنے خطاب کیاجبکہ شعراء قاری احسان اﷲ فاروقی کراچی،عبدالمصورمسروراورضیاء الدین قریشی نے انقلابی نظمیں پیش کیں ،مولانافیض محمد،مولاناعصمت اﷲ،مولانامحمدحنیف،حافظ محمدیوسف،قاری انوارالحق حقانی اورمولانانوراﷲ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انضمام حضرت حسن کی سنت ہے جنہوں نے حضرت معاویہ کی حکومت کے ساتھ انضمام کیاانضمام کے بعدتمام علماء،شیوخ اوروفاق المدارس کے علماء ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوگئے انہوں نے کہاکہ انضمام سے سیکولراورقوم پرست قوتوں پرلرزہ طاری ہواجمعیت ناقابل تسخیرقوت بن گئی انضمام سے اسلامی انقلاب کے لئے راہ ہموارہوگئی مسلمانوں کی وحدت اوراسلام کی سربلندی کے لئے انضمام کی سنت پرعمل کیاانہوں نے کہاکہ جمعیت کادستورشیخ الہنداورمفتی کفایت اﷲ کابناہوادستورہے شیوخ علماء کی دوسالہ جدوجہدسے انضمام کی خوشی مسلمانوں کونصیب ہوئی انضمام مسلمانوں کے لئے عیدثابت ہوا انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں نے حقوق نسواں بل پرخاموشی اختیارکرکے یہ ثابت کردیاکہ ان میں قومی غیرت نہیں ہے پاک چائنااقتصادی راہداری پرپشتون قوم پرست پارٹی کے سودے بازی تاریخ کاشرمناک امرہے انہوں نے کہاکہ قوم پرست پارٹی چالیس سال سے اقتدارسے باہرتھی جب اقتدارمیں آئی توگزشتہ برس کی بھوک کی کمی کوایک بارمیں پوراکرنے کی کوشش کررہی ہے اسی لئے عوام اورحکومت کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے انہوں نے کہاکہ دراصل قوم پرست پارٹی نہیں قبضہ گیرپارٹی ہے جس کی ناکامی اورنااہلی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قابض مغربی قوتوں کاسورج غروب ہوادنیابھرکی اسلامی تحریکوں کی اخلاقی حمایت کرناجمعیت کے دستورکاحصہ ہے افغان طالبان کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے حقوق نسواں بل پرحکمرانوں کوپسپائی اختیارکرنے پرقائدجمعیت مولانافضل الرحمن کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ انہوں نے امت مسلمہ کی ترجمانی کاحق اداکیاقائدجمعیت امت مسلمہ کے عظیم رہبراوردیوبندکے ترجمان ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ میں سرکاری خطبہ لازی قراردینے،نصاب تعلیم میں تبدیلی لانے اورمغریبی تہذیب کومسلط کرنے کی مذمت کرتے ہیں اورتمام غیراسلامی اقدامات کی مزاحمت کریں گے اورمستردکریں گے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے مغربی قوتوں کے ساتھ معائدے کے تحت خواتین بل کی آڑمیں فحاشی وعریانی کوفروغ دینے کی کوشش کی جسے قائدجمعیت نے ناکام بنایاانہوں نے کہاکہ جمعیت میں امیرکی اطاعت لازم اورواجب ہے جمعیت میں زندگی گزارناجذبات اورخواہشات پرنہیں بلکہ علم اورفراست کے تحت گزارنی ہوگی انہوں نے کہاکہ تمام عالم کفرمسلمانوں خے خلاف متحدہے جبکہ مسلمان اختلافات اورانتشارکاشکارہیں انہوں نے کہاکہ پی بی ون پرایک سیاسی رہنماکی جاگیرداری ختم کریں گے عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے صفائی اورسڑیٹ لائٹس کافقدان ہیانہوں نے کہاکہ سٹی کوئٹہ شہرکامرکزہے کامیاب اورتاریخ سازکانفرنس پرقاری انوارالحق حقانی اورمنتظمین کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں چندقراردادیں پیش کی گئیں جس میں گزشتہ روزشالدرہ میں ایف سی کے چھاپے اوررات کی تاریکی میں گھروں میں اجازت کے بغیرگھس جانے اورخوف وہراس پھیلانے کی مذمت کی گئی اوراس عمل کوقوم پرست حکومت کی ناکامی قراردیاگیا،قراردادمیں مطالبہ کیاگیاکہ رات کے وقت چھاپے مارنے اورخوف وہراس پھیلانے سے اجتناب کیاجائے ،دوسری قراردادمیں میئرڈاکٹرکلیم اﷲ کی جانب سے تاجروں کوتنگ کرنے کی مذمت کی گئی اورمطالبہ کیاگیاکہتاجروں کوتنگ کرنے کاسلسلہ فوری طورروکاجائے،ایک اورقراردادمیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ریڑی بانوں کوتنگ کرنے اوران سے بھتہ وصول کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکام بالاسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیاایک اورقراردادمیں فاطمہ چیسٹ ہسپتال پرقوم پرست پارٹی کے قبضہ کی مذمت کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کااعلان کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :