فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

ہزاروں روپے نقدی،دوموٹر سائیکلیں،تین لیپ ٹاپ،18 موبائل فونز،5پسٹلز اور35گولیاں برآمد کرلی گئیں

جمعرات 17 مارچ 2016 22:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی،دوموٹر سائیکلیں،تین لیپ ٹاپ،18 موبائل فونز،5پسٹلز اور35گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل محمد الیاس کو چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل محمد الیاس نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پرپولیس کی اسپیشل ریڈنگ پارٹی نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹاڈکیت گینگ کے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں ابوبکر عرف موٹا، شوکت عرف بھولا،عبدل عرف عبدلی ،زمان ، عامر اورعلی حمزہ شامل ہیں ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے 20مقدمات ٹریس ہوئے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کی گرفتار ی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر اور خصوصی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :