کرس گیل سر ویوین رچرڈز کے ہم پلہ کھلاڑی :لینڈل سمنز

جمعرات 17 مارچ 2016 23:25

کرس گیل سر ویوین رچرڈز کے ہم پلہ کھلاڑی :لینڈل سمنز

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) دنیا میں بہت کم کھلاڑی ایسے ہیں جن کا عظیم ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہو لیکن ویسٹ انڈین کوچ نے کرس گیل کو ان کے ہم پلہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لینڈل سمنز کا کہنا تھا کہ گیل جیسے مخالف باوٴلنگ اٹیک کو تباہ کرتے ہیں، ان کے دور میں صرف ویوین رچرڈز ایسا کر سکتے تھے اس لیے وہ گیل کو ان کے ہم پلہ سمجھتے ہیں کیونکہ رچرڈز بھی اسی طرح میدان میں حریف باوٴلنگ کے پرخچے اڑا دیتے تھے۔

70 اور 80 کی دہائی میں باوٴلرز کیلئے خوف کی علامت رہنے والے ویوین رچرڈز کا انداز اپنانے کی گزشتہ دہائیوں کے دوران متعدد بلے بازوں نے کوشش کی لیکن بہت چند ہی ایسے تھے جو ان کی طرح بلے بازوں کے اعصاب پر سوار ہو سکے۔