ورلڈ ٹی ٹونٹی،تیز ترین باؤلرز میں3 پاکستانی پیسر سرفہرست

جمعرات 17 مارچ 2016 23:36

ورلڈ ٹی ٹونٹی،تیز ترین باؤلرز میں3 پاکستانی پیسر سرفہرست

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ،سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز کھیل چکی ہیں جب کہ تین پاکستانی بولر ایسے ہیں جو تیز ترین گیند کرانے میں سرفہرست ہیں۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر ز وہاب ریاض، محمد عرفان، اور محمد عامر تیز ترین گیند یں کرانے کی فہرست میں بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا کر پہلی پوزیشن سنبھالی ، محمد عرفان نے 91.9 میل فی گھنٹہ کی گیند کرا کر دوسری جب کہ محمد عامر نے 91.8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اب تک کی تیز ترین گیند کرانے میں ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل 90.7 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے بھارت کیخلاف مقابلے میں 90.6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرا چکے ہیں۔