پرویز مشرف میڈیا کو چکمہ دے کر ائیرپورٹ پہنچ گئے ، دبئی کیلئے روانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 مارچ 2016 04:00

پرویز مشرف میڈیا کو چکمہ دے کر ائیرپورٹ پہنچ گئے ، دبئی کیلئے روانہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف حکومت کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد میڈیا کو چکمہ دے کر ائیر پورٹ پہنچ گئے اور دبئی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سابق صدر نے دبئی کیلئے نجی ائیر لائن کی پرواز کے ٹکٹ حاصل کر لئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی پرواز 3بج کر 55ر وانہ ہونی تھی پاکستان بھر کا میڈیا ان کے گھر کے باہر ان کی روانگی کا منتظر تھا ۔ فلائٹ سے چند منٹ پہلے ان کے گھر سے سیکورٹی کا قافلہ روانہ ہوا جس سے محسوس ہوا کہ وہ روانہ ہو گئے ہیں لیکن بعد ازاں یہ خبر موصول ہوئی کہ پہلے ہی ائیرپورٹ پہنچ کر جہاز میں سوار ہو گئے ہیں ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وہ اس طرح خاموشی سے ائیرپورٹ پہنچے۔ سابق صدر نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 611کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :