وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی جماعتیں شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سندھ کا ہاتھ بٹائیں،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 18 مارچ 2016 11:02
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2010ء میں آنے والے سیلاب کے بعد نقصانات کے ازالے کیلئے پیپلز پارٹی نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے۔ جمعرات کواسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ 2010ء اور 2011ء میں پورے ملک کے سیلاب کا پانی سندھ میں آیا کیونکہ سیلاب کی آخری منزل سندھ ہے، ہمارے 10 اضلاع تباہ ہو گئے اور انفراسٹرکچر بھی متاثر ہوا لیکن پیپلز پارٹی کے وفاق میں ہونے کے باوجود بھی سندھ کو کوئی ریلیف نہ مل سکا کیونکہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے جو وعدے کئے تھے انہیں وفا نہ کرسکے اور تباہی کا سارا ازالہ سندھ حکومت کو کرنا پڑا۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آخری اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ سیلاب کو روکنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی اور فلڈ کنٹرول کا محکمہ وفاق کے ماتحت ہے اس لئے وفاق ہی تمام تر اخراجات برداشت کرے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اجلاس میں ڈیمز سے متعلق بات ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھی بتا دیا ہے کہ سندھ میں پانی کی بہت قلت ہے جس کے خلاف لوگ احتجاج کرتے ہیں اور کراچی کے عوام تو لڑنے مرنے پر اتر آتے ہیں، کراچی میں ہر قوم سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں اس لیے شہر کی خوشحالی اورترقی کی ذمہ داری صرف سندھ حکومت کا فرض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی جماعتیں شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سندھ کا ہاتھ بٹائیں۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں کیا جارہا ہے وہ تو اسمبلی میں اسپیکر کو بھی نہیں بولنے دیتے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا تھا وہ جانیں یا اب جو بیرون ملک جانے کیلئے اجازت دے رہے ہیں وہ جانیں۔پیپلزپارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.