مشرف کی بیرون ملک روانگی، پیپلز پارٹی کا آج سے احتجاج کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 11:10

مشرف کی بیرون ملک روانگی، پیپلز پارٹی کا آج سے احتجاج کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پاکستان پیپلز پارٹی نے آج سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف پر مقدمات ہونے کے باوجود انہیں ملک سے باہر بھیج رہی ہے ۔بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو اس حوالے سے پارلیمنٹ کےاندر اور باہر ٹھوس موقف اپنانے کی ہدایت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے انھیں ان کی اصل طاقت وردی سے محروم کیا۔ آصف زرداری نے انھیں ایوانِ صدر سے باہر نکالا۔ آپ نے کیا کیا؟ انھیں آزاد کر دیا؟اس کے ساتھ ہی انھوں نے ’گو نواز گو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کو عدالتی فیصلہ کے بعد ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے تاہم ان کے خلاف موجود کیس جوں کے توں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مقدمات کے باوجود پرویز مشرف کو باہر بھیج رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں پی پی کے چیئرمین نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کےاندراورباہر ٹھوس موقف اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :