پاکستان کی فتح پر سلمان احمدکا مفت کنسرٹ کااعلان

جمعہ 18 مارچ 2016 11:34

پاکستان کی فتح پر سلمان احمدکا مفت کنسرٹ کااعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پاک بھارت ٹاکرے کاجادوسر چڑھ کر بولنے لگا، پاکستان کے نامور گلوگار سلمان احمد نے پاکستان کی فتح پر فری کنسرٹ کرنیکااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل میں مقبول پاکستانی گلوکار نے کہاہے پاکستان نے کل19 مارچ کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دید ی تو واہگہ بارڈ لاہورمیں فری میوزیکل شو کریں گے۔میوزیکل نائٹ سلمان احمد کے گروپ سمیت دیگر نامور گلوکار بھی اپنی آواز کا جادر جگائیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کو لے کر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جبکہ شائقین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے و الے افراد کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے-