امیتابھ بچن کو ملک کا صدربنایا جائے‘ شتروگھن سنہا کی خواہش
جمعہ 18 مارچ 2016 11:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بھارتی سیاستدان اور لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا نے اپنے قریبی دوست اور فلم نگری کے میگااسٹار امیتابھ بچن کو بھارت کا صدر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکاروں شترو گھن سنہا اور امیتابھ بچن کی جوڑی نے ماضی میں کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جس میں ”کالا پتھر“،”دوستانہ“ اور”شان“ جیسی شہرہ آفاق فلمیں شامل ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی دوستی پردہ اسکرین کے علاوہ کئی دہائیوں سے قائم و دائم ہے تاہم اب شترو گھن سنہا نے ملک کے صدر کے لیے امیتابھ بچن کا نام پیش کردیا ہے۔
بھارتی سیاستدان اور لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن ثقافتی اور سماجی شعبوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اسی لیے ملک کے لیے فخر کا باعث ہیں اگر امیتابھ بچن کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو یہ ملک کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.