برازیل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال

جمعہ 18 مارچ 2016 11:45

ریو ڈی جنیرو ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) برازیل میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں صدر ڈلما روزیف کے صدارتی محل کے باہر شہریوں کی کثیر تعداد جمع ہوئی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین صدر کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے کی بناء پر احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیااور احتجاج کرنے والے بیشتر افراد کو گرفتار بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک صدر اپنے عہدے سے استعفٓی نہیں دیتے تب تک ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :