پرویز مشرف نے دبئی میں‌ پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 12:01

پرویز مشرف نے دبئی میں‌ پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : سابق صدر پرویز مشرف نے دبئی پہنچتے ہی پارٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر اجلاس کی صدارت خود کریں گے جبکہ انہوں نے اجلاس میں اے پی ایم ایل امارات سے تعلق رکھنے والے پارٹی ممبران کو طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امر زیر غور آئیں گے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کمر کی تکلیف سمیت کئی بیماریوں کے علاج کیلئے پاکستان سے دبئی پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :