علامہ طاہر القادری نے بھی آفریدی کے بیان کی حمایت کردی

جمعہ 18 مارچ 2016 12:03

علامہ طاہر القادری نے بھی آفریدی کے بیان کی حمایت کردی

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں پیار ملنے کے بیان پر جہاں کرکٹ شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ان پر شدید تنقید ہوئی وہیں انہیں بعض حلقوں کی جانب سے سپورٹ بھی ملی جس میں ایک اضافہ معروف عالم دین ڈاکٹر طاہر القادری کا بھی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی صوفی ازم کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود علامہ طاہر القادری سے ایک بھارتی ٹی وی نے انٹر ویو کے دوران جب شاہد آفریدی کے اس متنازع بیان کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے اپنے مخصوص انداز سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان نے ساری زندگی مجھے جتنا پیار دیا ہے اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ بھارت میں مجھے اس سے کم پیار نہیں ملا “ ۔