اسلام آباد ہائیکورٹ ‘پرویز مشرف کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت 28مارچ تک ملتوی

سابق صدر کا نام نام ای سی ایل نکالنے پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

جمعہ 18 مارچ 2016 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت 28مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل نکالنے پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپنے وارنٹ گرفتاری کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو وفاق کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ28 مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کانوٹیفکیشن جمع کرایا جائے ۔