ٹھٹھہ‘ دھابیجی کے قریب وین اورکوچ میں تصادم‘4 افراد جاں بحق‘12زخمی

جمعہ 18 مارچ 2016 12:08

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)ٹھٹھہ کے قریب دھابیجی کے مقام پر وین اور مسافر کوچ کے المناک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے ٹھٹھہ جانے والی وین دھابیجی کے مقام پر سامنے کی سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کو تشیوشناک حالت کے پیش نظر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔