کراچی ایئر پورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 3 افراد زخمی

جمعہ 18 مارچ 2016 12:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کے چارٹرڈ طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ طیارہ بلوچستان کے علاقے سوئی جارہا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 21 افراد سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے سوئی جانے والے والے طیارے کا انجن ٹیک آف کرتے ہی بند ہو گیا۔

(جاری ہے)

پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے کریش لینڈنگ کر کے طیارہ واپس رن وے پر اتار لیا۔ ہنگامی لینڈنگ سے خاتون پائلٹ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پائلٹ نے فنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے اور مسافروں کو نقصان سے بچا لیا تاہم سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رن وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :