پیٹرنز ٹرافی کرکٹ کپ کا پانچواں مرحلہ کل شروع ہوگا
جمعہ 18 مارچ 2016 12:24
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک بھر میں پیٹرنز ٹرافی کرکٹ کپ کا پانچواں مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا۔ گروپ اے میں یوبی ایل نمبر 1 گراؤنڈ میں سٹیٹ بنک کا مقابلہ کراچی الیکٹرک سے ہوگا۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پاکستان نیوی اور کسٹمز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اور سٹیٹ بنک گراؤنڈ کراچی میں پی ٹی وی اور کینڈی لینڈ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔
گروپ بی میں پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں عمر ایسوسی ایٹ اور پی او ایل کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں پی آئی اے کا مقابلہ عاصم ٹیکسٹائل سے گا اور آرمی گراؤنڈ میں پاکستان آرمی کا ٹکراؤ سعودی کرکٹ انٹرنیشنل سے ہو گا۔(جاری ہے)
گروپ سی میں رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں نادرہ کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ہوگا۔ کنٹری کلب مرید کے میں سروس انڈسٹری اور سی ڈی اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
گروپ ڈی میں ریلوے سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ریلوے اور خیابان امین کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ہائرایجوکیشن کمیشن اور ڈالر ایسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور اتفاق گراؤنڈ لاہور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا مقابلہ انکم ٹیکس سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سیمی فائنل مقابلے 24 مارچ سے 26 مارچ تک ہونگے جبکہ فائنل میچ 29 مارچ سے یکم تک ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.