قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 28 مارچ سے شروع ہوگی

جمعہ 18 مارچ 2016 12:34

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 28 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت فیڈریشن سے منسلک اداروں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پرکامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔