پاک بھارت میچ ‘ پاکستانی شائقین کی 17ہزار ویزہ درخواستوں میں صرف6سو پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی منظور ی
جمعہ 18 مارچ 2016 13:00
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)بھارت نے ورلڈٹی 20 میچزکیلئے پاکستانی کرکٹ شائقین کی طرف سے17ہزار ویزہ درخواستوں میں صرف6سو پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی منظور دی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق میچز دیکھنے 17ہزار پاکستانی شائقین کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پربڑھتی تلخی کے پیش نظر چھ سو پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ‘حکومت نے اس سلسلے میں سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف انہی افراد کو ویزے جاری کیے جائیں گے جو مطلوبہ شرائط پر پورا اتریں گے۔
بھارتی اخبار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حکام کے حوالے سے بتایا کہ بھارت ویزے جاری کرنے میں احتیاط سے کام لے رہا ہے کیونکہ 2008 کے ممبئی حملوں کی تحقیقات میں سامنے آیا تھا کہ دہشتگردوں نے میچز دیکھنے کیلئے ویزوں کا غلط استعمال کیا۔(جاری ہے)
اخبار اکنامک ٹائمز‘ کے مطابق سید ذبیح الدین انصاری عرف ابو جندال کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ 2008 کے حملوں میں مطلوب ساجد میر اور میجر عبدالرحمان 2005 میں پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھنے کیلئے ویزے پر آئے اس کے بعد انہوں نے اسی ویزے پر بھارت کا دو بار دورہ کیا۔
حکام کے مطابق بھارت کے ویزے کیلئے درخواست گزار کو اپنے میچ کا خریدا گیا ٹکٹ ‘ہوٹل بکنگ ‘رہائشی پتے کا ثبوت ‘پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جو ایک سال پرانا نہ ہو، پیش کرنا ہوں گے۔بھارت نے دہلی ‘ممبئی ‘ چنائی وغیرہ کے ساتھ کولکتہ کو بھی پورٹ آف اینٹری قرار دیدیا ہے یعنی صرف انہی شہروں سے پاکستانیوں کی آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.