4 بار کی بریسٹ سٹروک چیمپین روسی خاتون تیراک ایفی مووا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عارضی طورپر معطل

جمعہ 18 مارچ 2016 13:04

4 بار کی بریسٹ سٹروک چیمپین روسی خاتون تیراک ایفی مووا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)روس کی خاتون تیراک 4 مرتبہ کی بریسٹ اسٹروک عالمی چیمپین ایفی مووا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عارضی طورپر معطل کردیا گیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 2012 میں لندن میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی یولیا ایفی مووا کا ٹیسٹ کسی مقابلے کے دوران نہیں کیا گیا ہے تاہم ان پر تاحیات پابندی کا خدشہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایفی مووا اس سے قبل 2013 میں بھی امریکی شہر نیویارک میں ڈرگ ٹیسٹ میں ناکام ہوئی تھیں جس کے بعد تیراکی کی عالمی تنظیم (فینا) نے ان پر ڈیڑھ سال کی پابندی عائد کردی تھی۔واضح رہے حال ہی ٹینس کی گرینڈ سلیم چمپیئن ماریا شراپوا کو میلیڈونیم کے استعمال پر عارضی معطل کردیا گیا ‘ روس کی ایک اور خاتون ایتھلیٹ نادیزہدا سرجیوا کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت رپورٹ کیا گیا ۔میلیڈونیم کو عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نیپابندی کی فہرست میں یکم جنوری 2016میں شامل کیا تھا جس کے بعد اب تک مختلف کھیلوں کے 100 سے زائد کھلاڑی اس کی زد میں آچکے ہیں۔