پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا ریلیف بجلی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو فراہم کیا جائے ‘ راجہ وسیم حسن

جمعہ 18 مارچ 2016 13:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ واپڈا پن بجلی گھروں نے 2015ء میں نیشنل گرڈ کو31ارب88کروڑ یونٹ کم لاگت پن بجلی فراہم کی جبکہ رواں سال کے پہلے دو مہینوں یعنی جنوری اور فروری میں2ارب95کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی جو کہ 2014کے مقابلے میں20کروڑ87لاکھ 50ہزار یونٹ زیادہ ہیں جبکہ رواں سال کے دو مہینوں کے مقابلہ میں 23کروڑ82 لاکھ 20ہزار یونٹ زائد ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پن بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت صرف1روپے78پیسے فی یونٹ ہے اس لیے پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا ریلیف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام و صنعتکاروں کو فراہم کیا جائے ۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث برآمدات میں کیم سے صنعتکار خسارہ کا شکار ہیں اس لیے نئی صنعتی پالیسی میں برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتکاروں کو ریلیف دیا جائے اور نئی صنعتی پالیسی کا جلد از جلد اعلان کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں اضافہ سے ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :