مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 18 مارچ 2016 13:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ لاہور میٹروبس پرروزانہ ان گنت افرادسفر کرتے ہیں ،یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ،عمران خان پنجاب حکومت کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں مگر خیبرپختون خواہ کے عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ۔

ریکاڈ مدت میں تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ اعلی شاہکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے۔معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہے،مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ پیش کرکے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے ۔عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :