صوبائی حکومت وزیر اعلی کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات کوشاں ہے، خطے میں جاری میگا پراجیکٹس گلگت بلتستان کی ترقی کا راز ہے،عابد بیگ

جمعہ 18 مارچ 2016 13:09

استور ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد بیگ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ادارے شفافیت کے لئے پر عزم ہیں اور تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری میگاپراجیکٹس گلگت بلتستان کی ترقی کا راز ہے۔