دہشتگردی سے جنگ کی طرح نمٹنا ضروری ہے ‘ بھارتی وزیر دفاع نوہر پاریکر

ہمارے دشمن محصول کی ادائیگی کیے بغیر نہیں جاسکتے ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 13:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے چھوٹے واقعات کو بھی جنگ کی نظر سے دیکھنا ضروری ہے۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں پٹھان کوٹ ایئر بیس واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ ہمارے دشمن محصول کی ادائیگی کیے بغیر نہیں جاسکتے۔

پاریکر نے کہاکہ اسے بالکل ایک جنگ کی نظر سے دیکھنا چاہیے ‘حتی ٰکہ دہشت گردی کے بہت چھوٹے واقعات سے بھی جنگ کی طرح نمٹنا چاہیے ‘آپ اس طرح کے آپریشنز کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر براہ راست کمنٹری نہیں چلاسکتے ‘ یہ سیکیورٹی فورسز کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم یقینی طور پر اس عمل کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے دشمن محصول کی ادائیگی کے بغیر نہ جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہ انھوں نے پٹھان کوٹ آپریشن کے وقت سے پہلے ختم ہونے کی کوئی ٹوئٹ نہیں کی تھی ‘ منوہر پاریکر نے کہاکہ یہ شاید ایک چھوٹی سی غلطی تھی، جسے فوری طور پر درست کرلیا گیا تھا۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہاکہ کل 6 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ‘تمام ہتھیاروں اور ایئرفورس ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ساڑھے 5 بجے کے قریب ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا اور بعد میں 3 مزید دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا گیالہذا 3 بجے ایک میٹنگ کے دوران میں اس نتیجے پر پہنچا کہ مزید دہشت گرد بھی مجود ہیں ‘ اسی لیے آپریشن کو جاری رکھا گیا ‘ اگلے دن 11 بجے 2 مزید دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی اور فورسز نے ان سے مقابلہ کیاپاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہاکہ جب وہ روایتی جنگوں میں ناکام ہوگئے ‘جیسا کہ وہ 1965 اور 1971 کی جنگ میں ناکام ہوئے تھے تو دشمن نے بھارت کو خون میں نہلانے کیلئے ہزاروں طریقوں کا سہارا لیا ‘پٹھان کوٹ واقعے کو بھی ایک جنگ کی نظر سے ہی دیکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :