آئندہ دس برسوں میں حج کے دوران سخت گرمی ہوگی
موسم کی شدت کے پیش نظر بہت سے عازمین حج کو لْو لگ سکتی ہے یا گرمی سے لاحق ہونے والی دوسری بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں ‘رپورٹ
جمعہ 18 مارچ 2016 13:14
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) آئندہ دس برسوں میں حج کے دوران سخت گرمی ہوگی۔خلیجی اخبارالعربیہ او ر سعودی گزٹ کے مطابق آئندہ دس برس کے دوران حج کا سیزن سخت گرم موسم میں آئیگا اور موسم کی شدت کے پیش نظر بہت سے عازمین حج کو لْو لگ سکتی ہے یا وہ گرمی سے لاحق ہونے والی دوسری بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔یہ بات خادم الحرمین الشریفین کے ادارہ برائے حج اور عمرہ ریسرچ نے ایک تحقیقی مطالعے میں بتائی بتایا گیا کہ آئندہ دس سال کے دوران ستمبر ،اگست ،جولائی اور جون کے مہینوں میں حج آئیگا اور ان مہینوں میں سعودی عرب میں سخت گرم موسم ہوتا ہے۔
مطالعے کے مطابق آئندہ ایک عشرے کے دوران مکہ مکرمہ اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم گرم ترین رہے گا۔(جاری ہے)
عازمین حج اور عمرہ کو خبردار کیا گیا کہ وہ محفوظ رہنے کیلئے ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کر کے آئیں۔عازمین حج اور عمرہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سورج کی شعاعوں کے براہ راست جسم پر پڑنے سے بچاؤ کیلئے چھتریاں استعمال کریں ‘اپنے سروں کو ڈھانپ کررکھیں اور بہت زیادہ پانی اور مشروبات استعمال کریں۔
ہلکے کپڑے پہنیں اور غسل کرتے ہوئے اپنے ائیر کنڈیشنر کھلے رکھیں۔اس میں لْو لگنے کی یہ علامات بتائی گئی ہیں کہ اس سے جسمانی درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے ‘سردرد ہوسکتا ہے،متاثرہ شخص نقاہت کا شکار ہوسکتا ہے،وہ بے ہوش ہوسکتا ہے اور پسینے چھوٹنے سے اس کی دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے۔مطالعے کے مطابق گذشتہ سال حج کے دوران 1014 حجاج کرام گرمی کی وجہ سے نقاہت کا شکار ہوگئے تھے،لْو لگنے کے 723 کیس سامنے آئے تھے اور گرمی کے نتیجے میں 1737 افراد زخمی ہوئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.