پاکستان 34 مسلمان ممالک کے اتحاد میں شامل ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنے تجربات کی روشنی میں معاونت کرے گا،خرم دستگیر

جمعہ 18 مارچ 2016 13:16

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان 34 مسلمان ممالک کے اتحاد میں شامل ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنے تجربات کی روشنی میں معاونت کرے گا‘ ایران کو اتحاد میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے آئندہ دس روز میں جواب سامنے آجائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے بتایا کہ پاکستان 34 مسلمان ممالک کے اتحاد میں شامل ہوگیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف اس کے تجربات سے اس فورم پر فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ انہوں نے ایران کو اس اتحاد میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ اس کا جواب اگلے دس دنوں میں سامنے آجائے گا۔ پاکستان دہشت گردی‘ انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کی تمام عالمی اور علاقائی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :