قومی کرکٹرز کی گزشتہ دو سال کی آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئیں

جمعہ 18 مارچ 2016 13:17

قومی کرکٹرز کی گزشتہ دو سال کی آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئیں

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی گزشتہ دو سالوں کی آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ 2014ء کے دوران کھلاڑیوں کی آمدن 41 کروڑ 46 لاکھ جبکہ 2015ء کے دوران 50 کروڑ 57 لاکھ آمدن ہوئی‘ شاہد آفریدی کی 2014ء میں آمدن 2 کروڑ 69 لاکھ جبکہ 2015ء میں 1 کروڑ 85 لاکھ رہی۔ محمد حفیظ کی 2014ء میں آمدن 3 کروڑ 59 لاکھ جبکہ 2015ء میں 3 کروڑ 92 لاکھ رہی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی سال وار آمدن میں بتایا گیا کہ مصباح الحق کی 2014ء میں آمدن 2 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار ‘ سعید اجمل 3 کروڑ 59 لاکھ‘ یونس خان ایک کروڑ 33 لاکھ ‘ عمر گل 3 کروڑ 59 لاکھ ‘ احمد شہزاد دو کروڑ 16 لاکھ‘ جنید خان دو کروڑ 95 لاکھ‘ اسد شفیق ایک کروڑ 8 لاکھ‘ عمر اکمل 2 کروڑ 16 لاکھ‘ صہیب مقصود 2 کروڑ 95 لاکھ‘ سرفراز احمد 3 کروڑ ایک لاکھ‘ بلاول بھٹی 2 کروڑ 16 لاکھ‘ اظہر علی ایک کروڑ آٹھ لاکھ نوے ہزار‘ شرجیل خان 1 کروڑ 63 لاکھ‘ ذوالفقار بابر ‘ خرم منظور 84 لاکھ 72 ہزار‘ ناصر جمشید 1 کروڑ 63 لاکھ‘ محمد عرفان 60 لاکھ 72 ہزار روپے کی آمدن ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ 2015ء میں محمد حفیظ 3 کروڑ 92 لاکھ 26 ہزار‘ سرفراز احمد 3 کروڑ 36 لاکھ 72 ہزار‘ اظہر علی 3 کروڑ 88 ہزار ‘ وہاب ریاض دو کروڑ 91 لاکھ‘ احمد شہزاد 2 کروڑ 80 لاکھ‘ یاسر شاہ 2 کروڑ 74 لاکھ‘ شعیب ملک 2کروڑ 70 لاکھ‘ مصباح الحق 2 کروڑ 47 لاکھ‘ یونس خان 2 کروڑ 47 لاکھ‘ اسد شفیق ایک کروڑ 96 لاکھ‘ شاہد آفریدی ایک کروڑ 85 لاکھ‘ راحت علی ایک کروڑ 75 لاکھ‘ محمد عرفان ایک کروڑ 54 لاکھ‘ محمد رضوان ایک کروڑ چالیس لاکھ‘ جنید خان ایک کروڑ 32 لاکھ‘ عمر اکمل ایک کروڑ 18 لاکھ‘ 91 ہزار‘ حارث سہیل ایک کروڑ 15 لاکھ‘ انور علی ایک کروڑ 12 لاکھ‘ ذوالفقار بابر ایک کروڑ 6 لاکھ‘ حماد وسیم 86 لاکھ‘ صہیب مقصود 83 لاکھ‘ عمران خان 80 لاکھ‘ بابر اعظم 68 لاکھ‘ سعید اجمل 61 لاکھ‘ سہیل تنویر 39 لاکھ‘ محمد سمیع 21 لاکھ‘ بلاول بھٹی 19 لاکھ 47 ہزار‘ عمر گل 7 لاکھ 88 ہزار کی آمدن ہوئی۔

متعلقہ عنوان :